کپواڑہ میں فوج کے سامنے خودسپردگی

سرینگر ۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چار نومنتخبہ عسکریت پسندوں نے فوج کے آگے خودسپردگی کردی جب کہ فوج نے انہیں روکنے کیلئے کارروائی خطہ قبضہ پر شروع کی ۔ باوثوق ذرائع سے چار عسکریت پسندوں کے تین البدر دہشت گردوں کی رہنمائی میں دراندازی کرنے کی اطلاع ملنے پر فوج نے اپنی کارروائی کاآغاز کیاتھا ۔ کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد انتہا پسندوں کا صبر ختم ہوگیا اور انہوں نے فوج کے سامنے خودسپردگی کردی ۔ چاردہشت گردوں نے فائرنگ کی آڑ میں راہ فرار اختیار کی ۔