کپواڑہ میں عسکریت پسندوں نے ایک شخص کو گولی ماردی

سرینگر ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم عسکریت پسندوں نے آج رات ایک شخص کو سرینگر میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ 42 سالہ عبدالفہد گنجے کو بابا ڈیمب علاقہ میں ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ گنجے شیخ پورا لولاب ضلع کپواڑہ کا متوطن تھا۔ اس کی نعش پولیس کنٹرول روم ہاسپٹل منتقل کی گئی۔ عہدیدار نے کہاکہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں وقفہ وقفہ سے پرتشدد کارروائیوں روز کا معمول بن گئی ہے۔ ایک دن قبل ہی ایک پولیس عہدیدار کی برسی منائی گئی جسے عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ مبینہ طور پر گنجے کا انتقال برسرموقع ہوگیا تھا۔