کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 جنگجو ہلاک

سری نگر، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پانچ بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے جنگجو بظاہر غیرملکی ہیں۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ‘بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس میں6 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ مارے گئے سبھی 6جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ علاقہ میں آپریشن جاری ہے ‘۔