سری نگر ، 23اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جنگلوں میں گذشتہ رات جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے بابر ناڈ جنگلوں میں گذشتہ رات فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی سرچ پارٹی کا جنگجوؤں کے ایک گروپ سے آمنا سامنا ہوا۔ انہوں نے بتایا ‘طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گورسے سنگھ نامی ایک فوجی جوان زخمی ہوا’۔
حراست میں ملزم کی موت، قتل کا الزام
ہاپوڑ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ہاپوڑ کے گڑھ مکھتیشور علاقہ میں غیر قانونی طور پر شراب بنانے کے الزام میں حراست میں لئے گئے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ سامنے میں آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں خاندان والوں نے تین کانسٹبل سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ لیکھ راج (35) کوچہارشنبہ کی صبح ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے تین کانسٹبل ساگر، وشال اور للت غیر قانونی شراب بنانے کے الزام میں پوچھ تاچھ کے لئے پکڑ کر لے گئے تھے ۔ محکمہ کے عملے کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے بعد انہوں نے لیکھ راج کو چھوڑ دیا تھا۔ شام کے وقت لیکھ راج کی طبیعت خراب ہوگئی۔ خاندا ن والے اسے اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت ہوگئی۔