کپواڑہ میں ایل او سی پر گولہ باری کا تبادلہ، ایک معمر خاتون زخمی

سرینگر 4مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے ٹنگڈار سیکٹر میں گذشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک معمر خاتون ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے گذشتہ رات دیر گئے ٹنگڈار سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کا آغاز کیا گیا۔