کپواڑہ حملے میں ہلاک تین فوجیوں کو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج اپنے ایک افسر سمیت تین اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کیا، جنہوں نے کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں اپنے کیمپ پر عسکریت پسندوں کے  حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش میں اپنی جان دی تھی۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ تین سپاہیوں کیپٹن آئیوش یادو، صوبیدار بی ایس گجر اور نائیک بی وی رمنا کے جسد خاکی پر آج 15 ویں کور ہیڈکوارٹرز پر منعقدہ تعزیتی تقیرب میں پھول مالا چڑھائے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جے ایس سندھو نے تین سپاہیوں کو گلہائے عقیدت پیشکشی میں اپنے افسران اور دیگر اہلکاروں کی قیادت کی۔ بعدازاں ان سپاہیوں کی نعشوں کو ان کے متعقلہ زبانی مقامات کے ذریعہ طیارہ روانہ کردیا گیا۔ مہلوک بہادرسپاہیوں کے تابوتوں پر پھول مالا چڑھانے کی تقریب میں کشمیر کے ڈیویژنل کمشنر بصیرخاں، انسپکٹر جنرل پولیس ایس جے ایم گیلانی اور متعدد سینئر نیم فوجی افسران موجود تھے۔ کیپٹن یادو کا تعلق کانپور سے تھا۔ نائیک رضا کا وشاکھاپٹنم کے رمنا 18 سال اور صوبیدار گجر 26 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

کشمیر کے کئی حصوں میں
تحدیدات لاگو
سرینگر ۔ 28اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملہ کے بعد سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں ایک عام شہری بھی موت کے تناظر میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کی خاطر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کئی حصوں میں عوام کے اجتماع پر آج حکام نے تحدیدات عائد کردیئے ۔ غلام محمد ڈار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت تحدیدات عائد کی گئی ہیں جو پانچ یا زائد لوگوں کو جمع ہونے سے منع کرتی ہیں۔ یہ تحدیدات کپواڑہ ٹاؤن ‘ کرال پورہ ‘ تریہگام  اور لال پورہ سوگم میں لاگو کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں حالات نارمل ہیں اور ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔