کپل شرما کے نئے شو میں مودی کو مدعو کرنے کی خواہش

ممبئی ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مقبول عام ٹی وی شو میں کامیڈین کپل شرما نے ممتاز فلمی ستاروں اور اسپورٹس کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے لیکن اب یہ خواہش ہے کہ ان کے نئے شو میں نامور سیاستداں بشمول وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہوں جن کی زندگی کپل شرما کے لیے سرچشمہ وجدان ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری یہ دلی خواہش ہے کہ ہمارے نئے شو میں نریندر مودی مہمان بن کر آئیں ۔ کیوں کہ میں نے حالیہ ایک ٹی وی شو میں دیکھا کہ امریکی صدر بارک اوباما نے بھی ایلین شو (Ellens show) میں حصہ لیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ کپل شرما نے کہا کہ اگر نریندر مودی ہمارے شو میں آئیں گے تو سیاست ، پارٹی اور دیگر مسائل پر کوئی بات نہیں ہوگی بلکہ میں یہ معلوم کرنا چاہوں گا کہ کس طرح ایک شخص ایک چھوٹے ٹاون سے ترقی کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر پہنچ گیا ہے کیوں کہ ان کی زندگی کا سفر قابل تقلید اور جوش عمل کیلئے اکساتی ہے ۔ کپل شرما نے بتایا کہ ٹی وی چیانل کلرس پر ان کے سابق شو کامیڈی نائٹس وتھ کپل کے اختتام پر وہ خوش ہیں کیوں کہ انہیں اب کچھ جداگانہ نوعیت کا پروگرام پیش کرنے کا موقع دستیاب ہوا ہے ۔