مشہور اسٹانڈ اپ کامیڈین کپل شرما 12 دسمبر کو اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ سے جالندھر میں شادی کریں گے۔ شادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوچکی ہیں۔ کپل اپنی شادی اپنی ٹی وی پر واپسی والے شو کی لانچنگ کے بعد یعنی اگلے سال کرنا چاہتے تھے، لیکن گنی کے والد کی طبیعت کے بگڑ جانے کی وجہ یہ شادی دسمبر میں کردی جارہی ہے۔ گنی کے والد کافی دنوں سے علیل ہیں۔ کپل شرما امرتسر سے تعلق رکھتے ہیں تو گنی کا آبائی وطن جالندھر گرونانگ نگر ہے اس لئے ان دونوں نے جالندھر کو شادی کے لئے صحیح جگہ کے طور پر فائنل کرلیا جہاں کلب کبانہ کو دو دنوں کے لئے بک کرلیا گیا ہے جہاں پر مہندی، سنگیت، پھیرے اور ڈنر رکھا جائے گا۔ رسم ورواج کے مطابق دلہا دلہن کے پھیرے رات میں ہوں گے۔ اس تقریب میں کپل شرما بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیتوں کو مدعو کریں گے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک اور ایشوریہ رائے بچن کے علاوہ کپل فلمی صنعت کی کئی شخصیتوں کو مدعو کریں گے۔ اب تک 150 سے 200 خاص مہمانوں کی فہرست تیار ہوچکی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ شادی کے کھانے پر 15 لاکھ روپے تک خرچ کئے جائیں گے جس میں ویج اور نان ویج دونوں طرح کے کھانے ہوں گے۔ پنجابی کھانوں کے علاوہ 100 سے زیادہ ڈیشس ہوں گے کپل شرما چونکہ امرتسر سے ہیں اس لئے وہ ولیمہ ڈنر امرتسر میں رکھنے کا منصوبہ رکھے ہیں تاکہ ان کے قریبی اس میں شامل ہو سکیں اس کے علاوہ وہ 14 دسمبر کو ممبئی میں بھی ڈنر کی دعوت رکھیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے شو کامیڈی نائٹس ودھ کپل سے زبردست شہرت پاکر درمیانی وقفہ میں گمنامی میں چلے جانیوالے کپل شرما گنی سے اپنی شادی کے بعد پھر سے عروج پر جاتے ہیں یا نہیں۔