کامیڈین ایکٹر کپل شرما نے اپنی غلطیوں سے نہ صرف اچھا بھلا ٹی وی کیریئر خراب کرلیا بلکہ فلموں میں بھی وہ نہیں چل پائے۔ اب ان کے بارے میں ایک اور مایوس کن خبر ہے کہ انہوں نے اپنی ٹائم دے کر نہ پہنچنے کی عادت کی وجہ بڑا نقصان کرلیا ہے۔ عامر خان کی فلم کا لیڈ رول ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کی مانیں تو عامر خان کپل شرما کو ٹی سیریز کی جانب سے گلشن کمار کی بائیوپک مغل میں لیڈ رول دیئے جارہے تھے۔ عامر فلم کے کوپروڈیوسر ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر کو لگاتھا کہ گلشن کمار کے رول میں کپل شرما فٹ ہوں گے اور انہوں نے اس پر بات چیت کے لئے ایک نہیں بلکہ دوبار ان سے وقت مانگا۔ کپل نے ہاں کہا لیکن عین موقع پر نہیں پہنچے اس بات نے عامر کو ناراض کردیا اور آخر کار انہوں نے خود ہی یہ رول نبھانے کا فیصلہ کرلیا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کا یہ آفر کپل کی زندگی بدل سکتا تھا لیکن لیٹ لطیفی اور لوگوں کو وقت دے کر نہ پہنچنے کی عادت کی وجہ انہوں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مارلی ۔ اس دوران می ٹو مومنٹ کی وجہ سے ڈائرکٹر سبھاش کپور کو ہٹائے جانے کے بعد عامر خان پروڈیوسر بھوشن کمار اس بائیوپک کے لئے نئے ڈائرکٹر کی زور شور سے تلاش کررہے ہیں۔ میڈیا میں چل رہی خبروں کی مانیں تو گلشن کمار کی یہ بائیوپک 2019 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔