کپلنگ ٹوٹنے سے شتابدی ایکسپرس بٹ گئی

بلند شہر، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی سے لکھنؤ جارہی شتابدی ایکسپرس آج صبح کپلنگ ٹوٹ جانے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے حالانکہ اس سے ریلوں کی آمدورفت ایک گھنٹے تک متاثر رہی۔ ریلوے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اترپردیش میں بلند شہر سے خورجہ کے جھچن علاقے کے جنگل میں تقریباً نو بجے دہلی سے چل کر لکھنؤ جارہی شتابدی ایکسپر یس ٹرین کے انجن کا کپلنگ ٹوٹ جان سے دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس دوران ٹرین کے ڈرائیور نے اپنی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریل گاڑی کو روک دیا۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ ٹرین ایک گھنٹے تک کھڑی رہی۔ بعد میں ٹرین کو دو حصوں میں الگ الگ کرکے روانہ کردیا گیا۔ اس حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہی۔