کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا سفر فن سے سیاسی طنز و مزاح تک

نئی دہلی 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیابھر میں آج کٹھ پتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔کٹھ پتلیاں بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں طور پر تفریح کا مقبول ذریعہ ہیں۔ کٹھ پتلی کی تاریخ بیسویں صدی سے بھی پرانی ہے ۔ امریکہ میں 1937 میں کٹھ پتلی تماشا کرنے والے ماہرین نے بڑے پیمانے پر کٹھ پتلی سے متعلق معلومات کو عام کیا جس کے بعد دنیا بھر میں کٹھ پتلی تماشہ مشہور ہوا۔ہندستان میں رام داس پادھیئے بولتی کٹھ پتلیاں سازی کی آج بھی ایک نمایاں پہچان ہیں۔گزشتہ 40 برسوں میں انہوں نے ہند اور بیرون ہند 9000 سے زائد کٹھ پتلی پروگراموں کا مظاہرہ کیا ۔اس فن کو جب فن کی سند حاصل ہوگئی توتھیٹر، اسٹیج، ٹیلیوژن اورفلموں میں بھی اس فن کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔