جموں 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک غیر رجسٹرڈ یتیم خانے سے 8 لڑکیوں کے بشمول 19 بچوں کو دھاوے کے دوران بچالیا گیا ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ سیول نظم و نسق اور پولیس نے بعض بچوں کی اِس شکایت کے بعد دھاوا کیاکہ اُنھیں کیرالا کے ایک پیسٹر (عیسائی مذہبی شخص) کے زیرانتظام چلائے جانے والے مرکز پر ہراساں اور پریشان کیا جارہا ہے۔ انٹونی تھامس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اِس سلسلے میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم تھامس نے اپنے سنٹر میں کوئی بھی غلط کاری کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ جملہ 21 بچے اُس یتیم خانے میں پائے گئے۔ دو اپنے آبائی مقام پٹھان کوٹ (پنجاب) کو گئے ہوئے ہیں۔ تمام بچوں کی عمریں 5 سال اور 16 سال کے درمیان بتائی گئی۔