جموں 4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج بنی میں کنٹریکچول بنیادوں پر کام کرنے والے سیاسیات کے لیکچرار توصیف احمد بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ توصیف احمد پر الزام ہے کہ وہ 29 ستمبر کو کالج میں ’سرجیکل اسٹرائیک ڈے ‘کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بجنے والے قومی ترانے کی تعظیم میں صحیح سے کھڑے نہیں ہوئے ۔