جموں ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو تین موٹر راں نوجوانوں نے چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا جبکہ وہ جموں کے علاقہ کٹھوعہ میں ایک اور شخص کو بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ لیاقت کو چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا جبکہ وہ عابد کی جان بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ موٹر میں سوار ہونے والے تینوں حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کے بموجب اکھیلیش، ہنی اور ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پی این بی اسکام کے ملزمین پر فردجرم
نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی 13 ہزار کروڑ روپئے مالیتی پنجاب نیشنل بینک اسکام کے تمام 19 ملزمین کے خلاف عنقریب فردجرم داخل کردے گی۔