کٹھوعہ عصمت ریزی اور قتل مقدمہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جموں۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کٹھوعہ کی ایک عدالت نے مبینہ نابالغ مجرم کی جسے عصمت ریزی اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ، ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اے ایس لنگے نے ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی جو مقامی وکلاء نے اس کی عمر کے پیش نظر ضمانت پر رہا کردینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔