کٹھوعہ جنسی فحاشی کا ملزم بالغ ہونے کی تصدیق

جموں ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع پٹھان کوٹ اور سیشنس کورٹ نے جمعرات کو احکامات دیئے کہ ’’کٹھوعہ جنسی فحاشی‘‘ کیس میں جسے نابالغ قرار دیا گیا تھا، اسے بالغ قرار دیا اور کہا کہ اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے اور بالغ کی حیثیت سے مقدمہ پیش کیا جائے لیکن ملزم کی طرف سے وکیل نے کہا کہ اس کا مؤکل ہائیکورٹ میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل کا حق رکھتا ہے۔ ملزم مؤکل کے وکیل انکرشرما نے کہاکہ ’’دستاویزات کی بناء پر جو کرائم برانچ کے بموجب ہیں، ہم نے کورٹ میں درخواست داخل کی ہے جس میں ڈکلیریشن کورٹ سے حاصل کیا گیا ہے جوکہ ملزم بنام پرویش کمار عرف منو جو کہ جووینائل ہے جبکہ سیشنس کورٹ نے ہماریاپیل کو خارج کردیا ہے جوکہ اوسیفیکیشن رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ مؤکل کے وکیل نے مزید بحث کرتے ہوئے کہا کہ رولنگ غلط ہے کیونکہ ’’رول 74‘‘ کو ذہن میں نہیں رکھا گیا جو ’’جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت آتا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ میٹریکولیشن سند نہ ہونے پر ہی ’’اوسیفیکیشن ٹسٹ‘‘ کیا جاسکتا ہے جوکہ عمر کی تصدیق کیلئے سب سے بڑا ثبوت مانا جاتا ہے اور میٹریکولیشن سند کی بنیاد پر میرے مؤکل کی ’’ایک ماہ، 8 تا 10 دن‘‘ 18 سال سے کم ہے جبکہ ’’اوسیفیکیشن رپورٹ‘‘ میں میرے مؤکل کی عمر 20 تا 21 سال بتائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ’’تیج ویند سنگھ‘‘ نے کرائم برانچ کو احکامات دیئے تھے کہ ملزم کے ہڈیوں کا ’’اوسیفکیشن ٹسٹ‘‘ کیا جائے تاکہ 8 ملزمین کے منجملہ اس ملزم کی عمر کا تعین کیا جاسکے۔