کٹھوا میں مویشیوں کی منتقلی پر ضلع مجسٹریٹ کا امتناع

جموں ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کٹھوا میں آج ضلع مجسٹریٹ نے مویشیوں کی ضلع کو منتقلی پر امتناع عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوا یا دیگر اضلاع کو تحریری اجازت کے بغیر مویشی منتقل نہیں کئے جاسکتے۔ یہ حکمنامہ فوری اثر کے ساتھ نافذ ہوجائے گا اور نافذ کی تاریخ سے دو ماہ کی مدت تک جاری رہے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے دفعہ 144 بھی نافذ کردیا ہے تاکہ کٹھوا کو مویشیوں کی منتقلی عمل میں نہ آسکے۔ انہوں نے ضلع سے مویشیوں کی باہر منتقلی کو بھی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کیا دہلی کے بگ باس کے حکم پر سنہا گرفتار کئے گئے؟ : کانگریس
نئی دہلی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کے کہنہ مشق قائد یشونت سنہا کی مہاراشٹرا میں گرفتاری کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہوئے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا یشونت سنہا کو ’’دہلی کے بگ باس کی ہدایت پر گرفتارکیا گیا ہے‘‘۔ 9 اور 14 ڈسمبر کو دو مرحلوںمیں کانگریس اور بی جے پی کا گجرات میں سخت مقابلہ ہے۔