کٹرینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترہ کو ائر انڈیا طیارے سے اتارد یاگیا

نئی دہلی 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکاروں کٹرینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترہ کو آج ائر انڈیا کے عہدیداروں نے طیارے سے اتار دیا جبکہ وہ دہلی سے ممبئی روانہ ہونے والے تھے ۔ کہا گیا کہ انہوں نے ائرپورٹ پر پرستاروں کے درمیان اپنی نئی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے اپنی بورڈنگ میں تاخیر کردی تھی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ کل رات دیر گئے کا ہے ۔ دونوں اداکار ممبئی روانہ ہونے بورڈنگ پاس حاصل کئے ۔ سکیوریٹی چیک کے بعد ڈیوٹی فری علاقہ میں پرستاروں میں گھل مل گئے اور اپنی نئی فلم بار بار دیکھو کی تشہیر کرنے لگے ۔ حکام نے انہیں 9.40 کی پرواز میں سوار ہونے کو کہا لیکن وہ تاخیر کرتے رہے ۔ بالآخر رات 10.45 کو انہیں چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ائر انڈیا نے تاہم بعد میں کہا کہ اداکاروں نے خود سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔