دبئی:کویت شہر کے مضافات میں ایک ہندوستانی عورت کو بری طرح پیٹ کر اس پر قاتلانہ حملہ کیاگیا جس میں ہلاک ہوگئی اورجش کی نعش اسی کے فلاٹ میں خون میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔
عرب ٹائمز کی خبر ہے کہ مذکورہ عورت کی نعش اس کے فلاٹ واقعہ کھیتان علاقے میں پائی گئی اور کا شوہر کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔نعش کے متعلق داخلی وزارت کے اپریش روم کو فلاٹ میں کام کرنے والی عورت نے اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق راحت کاری ٹیم کو موقع پر روانہ کیاگیا۔افیسر کوچاروں طرف بکھرے ہوئے فرنیچر کے ساتھ نعش ملی ۔
متوفی عورت کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔نعش کو فارنسک ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا اور شوہر کی گمشدگی کے علاوہ خاطیوں کو سزا دلانے کے لئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے