کویت کی لبنان سے اپنے شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

بیروت ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام ) لبنان میں کویتی سفارت خانے نے اپنے ملک کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لبنان سے فوری نکل جائیں اور اس ملک میں غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔سفارت خانے نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کویتیوں پر زوردیا ہے کہ وہ لبنان میں سفر کے دوران پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور غیر محفوظ مقامات کی جانب جانے سے گریز کریں۔بیان میں کویتی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رابطے میں رہیں تاکہ انھیں محفوظ اور مامون رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جاسکیں۔سفارت خانے نے لبنان کے سفر پر روانہ ہونے کے خواہاں کویتیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔