ریاض:مملکت سعودی عربیہ اور ریپبلک عراق ے فیصلہ کیا ہے کہ تجارت کی غرض سے ارار سرحد کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ اس سرحد کو 1990کے دوران کویت پر عراق کے پانچویں صدر صدام حسین کے حملے کے بعد بند کردیاگیا تھا۔
خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق اتوار کے روز سعودی اورعراقی عہدیداروں نے مذکورہ سرحد کا معائنہ بھی کیاہے۔ ان لوگوں نے عراق کے عازمین سے بھی ملاقات کی اور بات کی جو سال میں صرف ایک مرتبہ حج کے دوران ہی سرحد عبور کرتے ہیں۔
اس مسلئے پر بات کرتے ہوئے عراق کے صوبہ انبار کے گورنر نے کہاکہ عراقی حکومت ارار جانے والے راستے پر فوج متعین کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان میں اتحاد کو فروغ دینے میں مضبط قراردیا۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ علاقے میں ایران کے اثر کو کم کرنے کے لئے سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات نے ملک کے پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے موثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں