کویت میں سات مجرمین کو پھانسی پر لٹکادیاگیا

کویت سٹی:کویت میں40سے زائد افراد کو ہلاک کرنے والے سات مجرمین کو ایک بیک وقت پھانسی دیدی گئی۔ مجرمین یں شاہی خاندان کا ایک رکن بھی شامل ہے ۔ تیل کی دولت سے مالامال‘ چھوٹی خلیجی مملکت میں کئی سالوں بعد پھانسی کی سزاء پر تعمیل کی گئی ہے۔

ایک بنگلہ دیشی‘ ایک ایتھوپیائی دو کویتی دومصری شہریوں کو تختہ دار پر چڑھایاگیا۔ شاہی خاندان کے سزاء یافتہ رکن کی فیصل عبداللہ الجابری الصباح کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کونا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فیصل عبداللہ کو منصوبہ بند قتل اور غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے مرتکب پایاگیاہے۔

سزاء پانیوالوں میں دوسرے مجرم نصرہ العتری ہے جس کو 2010ء میں منصوبہ بند قتل کے جرم میں سزاء سنائی گئی تھی وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کے خیمہ میںآگ لگانے کی مرتکب پائی گئی تھی جس میں چالیس خواتین ا ور بچے فوت ہوگئے تھے۔

فلپائن میں محکمہ امور خارجہ نے مجرم خاتون کی شناخت جکاتیاوپاا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اپنے کفیل کی بیٹی کے قتل کے مجرم قراردی گئی تھی۔

فلپائن می جکاتیاوپا ا کے بھائی اور ایرفورسس لفٹینٹ کرنل گیری پاوا نے کہاکہ ان کی بہن نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں فون پر ربط کیا اور روتے ہوئے مطلع کیا کہ انہیں آج پھانسی پر لٹکایاجارہا ہے ۔ اس نے اپنے دوبچوں کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست بھی کی۔