کویت قومی اسمبلی کے اسپیکرمرزق الغنیم نے پارلیمانی اجلاس کے دوران اسرائیل پر بربریت کے سنگین واقعات کا ذمہ دار ٹھرایا جس کے بعد ایوان پارلیمنٹ تھالیوں کی گونج سے گرج اٹھا جس پر مذکورہ اسپیکر نے کہاکہ تم اسرائیلی معصوم بچوں کے قاتل ہو ‘ نہتے اور بے قصور فلسطینیوں کی موت کے ذمہ دار ہو۔
تم لوگوں نے فسلطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور حقائق پیش کرنے کے بعد جب سارا حال تھالیوں سے گونج اٹھا ہے باوجود اسکے تم لوگ حال میں بیٹھے ہو‘افسوس ہے تمہارے بے خیرتی پر اصولا تم لوگوں کو حال سے اٹھ کر چلاجانا چاہئے تھا‘ فوری اس حال سے نکل جاؤ تمہارے جیسے لوگوں کو ایسے ایوانوں میں بیٹھنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
یوٹیوب پر یہ ویڈیو دوماہ قبل اپ لوڈ کیاگیا ہے مگر جن حالات میں اسپیکر قومی اسمبلی کویت مرزاق الغنیم نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر دنیا بھر سے ان کی ستائش ہورہی ہی ۔
ایوان پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں دیگر ممالک کے نمائند ے بھی دیکھائی دے رہے ہیں جو الغنیم کے اس فیصلے کی حمایت میں تھالیاں بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں۔