کویت : دلہن کو ’’ بے وقوف ‘‘ کہنے پر نکاح کے فوراً بعد طلاق 

کویت سٹی : کویت میں نئی نویلی دلہن نے دولہا کی جانب سے بے وقوف کہنے پر شادی کے چند منٹ بعد ہی طلاق لے لی ۔ خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیاہتا جوڑا چند منٹ بھی ساتھ نہ رہ سکا ۔ دولہے کی جانب سے غیر دانستہ طور پر دلہن کوبے وقوف کہنا اتنا مہنگا پڑا کہ شادی کا بندھن ۲۴؍ گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکا ۔

ذرائع کے مطابق عروسی لباس زیب تن کئے دلہن اپنے شریک حیات کے ساتھ میرج کورٹ جارہی تھی تواس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی او رتھوڑی سی لڑکھڑا گئی تو دولہے نے اسے سنبھالنے کے بجائے اسے ’’ اسٹوپڈ ‘‘ کہہ دیا ۔ دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے یہ رویہ انتہائی ناگوار گذرا ۔ بعد ازاں میرج سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والی یہ خاتون طلاق درخواست دائرکر کے علیحدگی اختیار کرلی ۔ سوشل میڈیا پر اس معاملہ پر صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں ۔