حیدرآباد ۔ یکم / اکٹوبر (سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا امریکہ کے 10 روزہ دورہ کیلئے روانہ ہوگئیں ۔ اس دورہ میں شریمتی کویتا امریکہ کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گی اور وہاں پر مقیم تلگو عوام سے بھی ملاقات کریں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیراہتمام بدکماں تقاریب میں بھی شرکت کریں گی ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال اپریل میں بھی شریمتی کویتا نے امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس وقت امریکی یونیورسٹیز اور تلنگانہ حکومت کے درمیان یادداشت مفاہمت ہوئے تھے ۔ کویتا کے اس دورہ کو نمایاں اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ وہ تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مختلف پروگرامس میں بھی شرکت کرنے والی ہیں۔