لاہور ۔ 4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک بیرسٹر کی جانب سے شہرہ آفاق کوہ نور ہیرا کو برطانیہ سے واپس طلب کرتے ہوئے داخل کردہ ایک عرضداشت کو خراج کردیا جبکہ اس ہیرے کے حصول کیلئے ہندوستان بھی عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے لاہور ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکہ ایلزبتھ دوم کو کوہ نور کے استعمال کا کوئی حق نہیں ہے۔ علاوہ ازیں برٹش ہائی کمیشن کو بھی درخواست کیلئے جوابدہ بنایا گیا ہے جہاں عدالت سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کرے کہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرا فوری طور پر پاکستان لایا جائے۔