نئی دہلی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لانے کی ہرممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ 106 قیراط کے کوہ نور کو لندن کے ٹاور میں شاہی تاج میں رکھ کر نمائش کی جارہی ہے ۔ برطانوی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود حکومت ہند اس ہیرے کو واپس لانے کوشاں ہے ۔ 200 ملین ڈالر قدر کی قیمت والے اس کوہ نور ہیرے کو لاہور میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1844 ء میں منتقل کیا تھا ۔ برطانوی فورسس نے یہ ہیرا حاصل کیا تھا جو سکھ مہاراجہ کی املاک کی قرقی کے دوران ہیرا حاصل ہوا تھا ۔ حکومت اس ہیرے کو واپس لانے کے لئے قانونی بنیادوں کا استعمال کرے گی اور قانونی چیانلوں کے ساتھ ساتھ سفارتی طریقوں سے ہیرا واپس لائے گی ۔ اگر ہندوستان اس ہیرے کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائے اور سفارتی کوشش کارگر ہو تو قانونی لڑائی نہیں لڑی جائے گی ۔ لیکن اس میں کامیابی نہیں ملتی ہے تو اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سب سے پہلے سفارتی کوشش جاری ہے ۔