کیب ٹاؤن۔2 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) شادی کی مصروفیات کے فارغ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ کوہلی اور ان کی اہلیہ جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں کوہلی میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں ہونگے۔ایک تصویر جو سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا نئے سال کے موقع پر کیپ ٹاؤن کے مال میں شاپنگ کرنے میں مصروف ہے جہاں کوہلی روایتی شوہر کے انداز میں تھیلیاں پکڑے کھڑے ہیں۔ ہندوستان کپتان کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ شاپنگ کے دوران شاپنگ بیگ پکڑنے پر مداحوں نے مزاح سے بھرپور تبصرے کیے ہیں اور ایک صارف نے شادی کے بعد مردوں کے حالات سے تشبیہ دی ہے۔ ان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے جاری ہیں۔