احمدآباد ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ سابقہ ریاستی وزیر مایا کوڈنانی جنھیں 2002ء نروڈا پاٹیہ کیس میں سماعتی عدالت نے 28 سال قید کی سزا سنائی، اُن کی سزا دہی معطل نہیں اور اس معاملہ میں عدالت کی طرف سے ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی تھی۔