کوچی میں ماویسٹوں کا پھر ایک بار حملہ

کوچی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ ماویسٹوں نے آج صبح پھر ایک بار نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کے دفتر پر حملہ کرکے سازوسامان کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ دفتر میں بعض فائلس فرش پر پھینک دیئے گئے اور کچھ جلے ہوئے پائے گئے۔ جائے وقوع سے نکسلائیٹس کے پمفلٹس بھی دستیاب ہوئے ہیں۔ کوچی پولیس کمشنر کے جی جیمس نے دفتر کا معائنہ کرنے کے بعد حملہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس واقعہ میں ماویسٹ ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ قبل ازیں ماویسٹوں نے گذشتہ سال نومبر میں کوچی کے پنم پلی نگر میں نیتا گلیٹس انڈیا لمیٹیڈ کے کارپوریٹ آفس پر ماویسٹوں نے حملہ کیا تھا جبکہ آج کا یہ حملہ 25 جنوری کو شمالی کیرالا کے ویانڈ میں ایک ٹورسٹ ریسارٹ پر حملہ کے بعد پیش آیا جبکہ حملہ آور ماویسٹوں نے وہاں دیواروں پر امریکہ صدر بارک اوباما کے دورہ کے خلاف نعرے تحریر کرکے فرار ہوگئے تھے۔

1971 کی جنگ کا اسلحہ و گولہ باردو برآمد
جموں۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسیس نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سامبا میں ایک دفینہ سے اسلحہ و گولہ بارود بشمول گریناڈ کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے جسے1971 کی ہند ۔ پاک جنگ کے دوران ایک گڑھے میں چھپایا گیا تھا۔ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس اور فوج نے موضع برسین میں ہتھیاروں کے دفینہ کو کھود کر نکالا جس میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول 33 گرینیڈ مختلف سائز کی گولیاں (راونڈس) دستیاب ہوئے۔ پولیس کو شبہ ہیکہ یہ ہتھیار 1971کی ہند ۔ پاک جنگ کے دوران چھوڑ دیا گیا ہوگا۔