ممبئی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی صدر شردپوار نے چیف منسٹر مہاراشٹرا کو چیلنج کیا ہے کہ وہ امیت شاہ کا بیان کہ کوٹہ پچاس فیصد سے زیادہ نہ ہو کو رد کردیں۔ شردپوار نے مسلمانوں کے لئے کوٹہ کی بات کہی اور بی جے پی کے بیان پر کہ کوٹہ مذہبی بنیادوں پر نہیں دیا جاسکتا کو بھی چیلنج کیا ہے۔ 29 نومبر کو مہاراشٹرا اسمبلی نے مراٹھا عوام کو ملازمتوں اور تعلیم میں 16 فیصد کوٹہ کے بل کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس کے باعث موجودہ 52 فیصد سے بڑھ کر 68 فیصد کوٹہ مجموعی طور پر ہوگیا تھا لیکن امیت شاہ نے کہا تھا کہ کوٹہ پچاس فیصدی سے زیادہ نہ ہونے پائے۔ شردپوار نے کہاکہ وہ انتظار میں ہیں کہ چیف منسٹر فرنویس ، امیت شاہ کے بیان کو مسترد کرکے دکھائیں۔ پوار آج سابق لیجسلیٹیو کونسل رکن نانک، اپوروا ہیرے جو بی جے پی سے مستعفی ہوکر این سی پی میں شامل ہوگئے ہیں کے اعزاز میں تقریب میں صحافیوں کو مخاطب کررہے تھے۔