نئی دہلی،یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر رام ناتھ کووند کوپیر کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کیلئے صحت مند زندگی اور درازئ عمر کی دعا کی۔مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا”صدر کو سالگرہ مبارک ہو۔ مختلف موضوعات پر مسٹر کووند کے علم اور نقطہ نظر سے ملک کوبہت فائدہ ہوا ہے ۔ ان کا سماج کے ہر طبقے کے ساتھ بہترین تال میل اور وابستگی ہے ۔ میں نے ان کی صحت مند اور لمبی عمر کی زندگی کیلئے دعاگو ہوں”۔مسٹر کووند آج 73 سال کے ہوگئے ۔