کون بنیگا کروڑ پتی ( تلگو) کو ناگرجنا ہوسٹ کرینگے

بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں شروع کیا گیا گیم شو ’’ کون بنیگا کروڑ پتی ‘‘ نے ٹی وی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کیا ہے بعد میں اس شو کو مختلف زبانوں میں علاقائی فلموں کے سوپر اسٹارس نے ہوسٹ کیا اب یہ شو تلگو زبان میں ایک مقامی ٹی وی چینل پر پیش کئے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی میزبانی ٹالی ووڈ سوپر اسٹار اکی نینی ناگرجنا کرتے نظرآینگے ناگرجنا جنہوں نے منوج دیسائی کی ہندی ہٹ فلم’’ خدا گواہ ‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا بگ بی کے زبردست مداح بھی ہیں بتاتے چلیں کہ ناگرجنا کی پچھلی ریلیز فلم ’’ بھائی ‘‘ کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اب ان کی نئی فلم ان کے آنجہانی والد اکی نینی ناگیشوراو اور بیٹے ناگا چیتانیہ کے ساتھ ’’ منم ‘‘ ( ہم ) بنکر ریلیز کیلئے تیار ہے