حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تحریک تلنگانہ کے سینئیر جہدکار و سابق وزیر آنجہانی کونڈہ لکشمن باپو جی کی صد سالہ یوم پیدائش تقاریب 26 ستمبر کو 4 بجے شام اندرا پریہ درشنی ہال باغ عامہ منعقد ہوں گی ۔ صدارت رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کرینگے ۔ یہ بات آج یہاں چیرمین کونڈہ لکشمن باپوجی صد سالہ یوم پیدائش تقریب کمیٹی و ویلفیر ٹرسٹ مسٹر جے بی راجو پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منعقدہ صد سالہ تقریب میں مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ بحیثیت مہمان خصوصی کے علاوہ اراکین راجیہ سبھا مسرز آر آنند بھاسکر ، دیویندر گوڑ ، صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا ، جسٹس ایم این راؤ سکریٹری سی پی آئی مسٹر کے نارائنا ، سابق رکن اسمبلی سی پی آئی ( ایم ) مسٹر سی سیتاراملو ، مجاہد آزادی و سابق رکن نیشنل کمیشن بی سی ، رکن اسمبلی و صدر نیشنل بی سی ویلفیر اسوسی ایشن مسٹر آر کرشنیا کے علاوہ دیگر سیاسی و عوامی قائدین شرکت کریں گے ۔۔
حکومت کی بے اعتنائی کے باعث سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ ایس سی ایس ٹی اپادھیائے سنگھم (TSCSTUS) کے صدر بی کشن نائک نے آج اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتوں کی لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کشن نائک نے کہا کہ سرکاری اسکولس ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور میناریٹی طلبہ کے لیے خصوصی اسکولس بن گئے ہیں کیوں کہ ان غریب طبقات کے بچے ہی سرکاری اسکولس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور حکومتیں ان اسکولس کے معاملہ میں مجرمانہ غفلت برت رہی ہیں ۔۔