حیدرآباد 8 ستمبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس لیڈر جی سدھا رانی نے آج کہا کہ اگر کونڈا سریکھا اور ان کے شوہر کونڈا مرلی ٹی آر ایس سے مستعفی ہوجاتے ہیں تو پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدھا رانی نے کونڈا سریکھا کی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر اعتراض کیا اور انہیں بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے اس بیان کی مذمت کی کہ کے ٹی راما راؤ کی ایما پر چندر شیکھر راؤ نے کونڈا سریکھا کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر کونڈا سریکھا اور کونڈا مرلی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ٹی آر ایس ہی تھی جس نے اس جوڑے کو سیاسی اہمیت دی تھی کیونکہ انہیںکسی جماعت میں عہدہ نہیں تھا ۔ انہو ںنے کہا کہ کے سی آر نے ورنگل ایسٹ سے انہیں ٹکٹ نہ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قطعی ہے ۔ یہ جوڑا مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔