حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے تین اضلاع رنگاریڈی، نلگنڈہ اور ورنگل کے مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ لوکل باڈی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے تین ارکان کے لئے انتخابات 31 مئی کو منعقد ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 3 جون کو کیا جائے گا۔ 14 مئی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ مقابلہ سے دستبرداری کی آخری تاریخ 17 مئی ہے۔ تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے میڈیا کو اس کی تفصیل بتائی۔