کونسل کی تین نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اعلان

نلگنڈہ سے کومٹ ریڈی لکشمی کو ٹکٹ ،موہن ریڈی اور وینکٹ رام کو بھی ٹکٹ
حیدرآباد ۔ 13۔ مئی (سیاست نیوز) مجالس مقامی کی قانون ساز کونسل کی تین نشستوں کیلئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کو قطعیت دے دی ہے ۔ ضلع کانگریس کمیٹیوں کے سفارش کردہ ناموں کو پردیش کانگریس کمیٹی نے اے آئی سی سی کو رونہ کیا جہاں ان کی منظوری دی گئی۔ رنگا ریڈی مجالس مقامی نشست کیلئے اودے موہن ریڈی کے نام کو قطعیت دی گئی ۔ نلگنڈہ ضلع کیلئے کومٹ ریڈی ، لکشما ریڈی اور ورنگل ضلع کیلئے ای وینکٹ رام ریڈی کی امیدواری کو منطوری دے دی گئی ۔ نلگنڈہ کی کونسل نشست کیلئے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کی اہلیہ کومٹ ریڈی لکشمی کے نام کو منظوری دی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع میں مضبوط امیدوار کے مقصد سے کومٹ ریڈی خاندان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس خاندان نے پارٹی کو یقین دلایا کہ وہ سابق کی طرح مجالس مقامی کی اس نشست پر کانگریس کی کامیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ اس نشست پر گزشتہ انتخابات میں کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی منتخب ہوئے تھے اور اسمبلی کیلئے انتخاب کے بعد انہوں نے کونسل کی نشست سے استعفی دے دیا تھا ۔