کونسل نائب صدرنشین عہدہ کیلئے اعلامیہ جاری

حیدرآباد۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدرنشین عہدے کیلئے انتخابی اعلامیہ جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر مقرر کی ہے اور 6 اکتوبر کو الیکشن ہوگا۔ اس عہدہ کیلئے ٹی آر ایس اپنے امیدوار کو کامیابی دلائے گی کیونکہ کونسل میں ٹی آر ایس ارکان کی تعداد زیادہ ہے۔ کونسل کے نائب صدرنشین عہدہ پر سابق میں مسٹر ودیا ساگر راؤ، کانگریس پارٹی سے منتخب ہوئے تھے لیکن وہ بعدازاں تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنی میعاد کی تکمیل تک بحیثیت نائب صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عہدہ پر برقرار رہے۔