کونسل انتخابات، رائے دہی کی تاریخ میں تبدیلی

حیدرآباد۔/25فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں قانون ساز کونسل کے دو حلقہ جات گریجویٹس و ٹیچرس کیلئے ہونے والے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریاستی چیف الکٹورل آفس کے ذرائع نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی اور یہ انتخابات اب 22مارچ کو منعقد ہوں گے۔ پہلے جاری کردہ شیڈول میں 16مارچ کو انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئے تبدیل شدہ پروگرام کے مطابق 22مارچ کو صبح 8بجے رائے دہی شروع ہوگی اور یہ سلسلہ 4بجے تک جاری رہے گا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 26فبروری ہوگی۔ پرچوں کی تنقیح و جانچ 27فبروری کو کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 2مارچ ہوگی۔