کومٹ ریڈی کے خلاف تعلیمی قابلیت کا مقدمہ ہائیکورٹ میں خارج

حیدرآباد 27 اپریل ( این ایس ایس ) نلگنڈہ کے کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو آج ہائیکورٹ سے راحت ملی جب تعلیمی قابلیت کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت نے ٹی آر ایس لیڈر ڈی نرسمہا ریڈی اور کے بھوپال ریڈی کے دائر کردہ مقدمہ کو خارج کردیا جن کا ادعا تھا کہ کومٹ ریڈی نے اپنے انتخابی حلفنامہ میں یہ جھوٹا ادعا کیا ہے کہ وہ بی ٹیک کی تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔ عدالت نے نرسمہا ریڈی اور بھوپال ریڈی پر 25 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا اور کہا کہ دونوں نے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تین سال سے عدالت میں زیر دوران تھا ۔