حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس ریلیز ) : کولگیٹ پالمولیو انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے قومی سطح پر ایک لاکھ روپئے کی اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس اسکالر شپ کا مقصد اسکولی طلبہ جو کہ صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں ان کی مالی مدد کرنا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر ایسام بجلانی نے کہا کہ ہندوستان میں لاکھوں خاندان کولگیٹ سے وابستہ ہیں لہذا کمپنی نے ایک اختراعی پروگرام شروع کرنے کی غرض سے اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے ۔ اسکالر شپ کے حصول کا یکم جنوری کو ہی ہندوستان کے مختلف شہروں میں آغاز ہوچکا ہے تاہم 29 فروری تک طلبہ یہ اسکالر شپ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے ایک آسان طریقہ ترتیب دیا گیا ہے جیسا کہ ’ کولگیٹ اسٹرانگ ٹیتھ ٹوتھ پیسٹ ‘ پر ایک ٹول فری نمبر موجود ہے ۔ اس پر صرف ایک مسڈ کال دینا ہوگا جس کے بعد کال کے ذریعہ چند آسان سوالات منہ کے امراض اور احتیاطی تدابر کے متعلق کئے جائیں گے اور اس ایک آسان امتحان کے ذریعہ اسکالر شپ کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اسکالر شپ کے لیے اپنی شرائط اور قواعد موجود ہیں اور ان شرائط کی مکمل تفصیلات کے لیے colgate.co.in ملاحظہ کریں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ اس اسکالر شپ کے لیے کولگیٹ کا ٹوتھ پیسٹ خریدنا ضروری نہیں صرف ایک مسڈ کال کے ذریعہ خصوصی ٹسٹ دینا کافی ہے ۔۔