کولگام میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، 6 عام شہری زخمی

سری نگر، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کے روز مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے ایک پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکنے سے 6 عام شہری زخمی ہوئے ۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں بدھ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا تاہم گرینیڈ پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔