کولکتہ کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

کولکتہ ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی تجارتی ضلع کی ایک تجارتی عمارت میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جسے ڈھائی گھنٹے میں بجھا دیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ 7:45بجے پارک اسٹریٹ کی عمارت کی آٹھویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ 10 آتش فرو ارکان عملہ کی خدمات حاصل کی گئی تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے جو 10:30بجے دن بجھا دی گئی ۔ کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیںملی ‘ کیونکہ آج اتوار تھا اور عمارت میں کوئی بھی نہیں تھا ۔ اس عمارت کے قریب میں کئی مزیدعمارتیں ہیں لیکن وہ بھی بند تھیں ۔