حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ڈگری کی طالبہ پریا سنگھ شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔ وہ کولکتہ سے انڈیگو کے طیارہ میں حیدرآباد شاپنگ کیلئے پہونچی تھی ۔ گھر واپس نہ آنے پر اتوار کو اس کے والدین نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی ۔ پولیس ایرپورٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کررہی ہے جس کی بنیاد پر اس کی تلاش شروع کردی گئی ۔