کولکتہ میں ہزاروں طلبا کا احتجاج جاری

کولکتہ 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بارش کے باوجود یہاں ہزاروں طلبا نے جادوپور یونیورسٹی وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج شہر کی گلیوں میں مارچ کیا ۔ گورنر مغربی بنگال نے تاہم مداخلت کرتے ہوئے طلبا سے کہا کہ وہ اپنا چار روزہ احتجاج ختم کردیں۔ پریسیڈنسی کالج ‘ کولکتہ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے یونیورسٹی وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے کیونکہ یونیورسٹی کے احاطہ میں طلبا پر زبردست لاٹھی چارچ کیا گیا تھا ۔ اس کے بعدطلبا برہم ہیں۔