کولکتہ میں امیت شاہ کے جلسہ عام کے موقع پر ڈرون طیارے استعمال کرنے کی اجازت طلبی

کولکتہ ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی بی جے پی نے کولکتہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ ڈرون طیارے عوام کی نگرانی کیلئے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے 11اگست کو جلسہ عام کے موقع پر ڈرون طیارے اڑانے کی اجازت دی جائے ۔ پولیس سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ ہفتہ کے دن جلسہ عام کے دوران واکی ٹاکی استعمال کرنے کی بھی اجازت دی جائے ۔ 16جون کو 90سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ جب کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مغربی بنگال کے علاقہ مدنا پور میں جلسہ عام کے دوران خیمہ گرگیاتھا ۔ پارٹی احتیاطی اقدامات کرنا چاہتی ہے ۔ تاکہ اور کوئی ناگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔