کولکتہ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی سیاح کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں ایک مقامی 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہوٹل کے جنرل منیجر کی شکایت پر بڈھا نگر پولیس نے 51 سالہ امریکی شہری لبیلی اے پاویل کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ فیس بُک پر اس کی امریکی سیاح سے شناسائی ہوئی تھی اور پاویل نے اس لڑکے کو فٹ بال کے جوتے اور اسپورٹس بیاگ بطور تحفہ دیا تھا۔ پولیس نے امریکی شہری کو جیل میں محروس کردیا ہے جسے پیر کے دن خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔