اگرتلہ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ ۔ اگرتلہ بس سرویس برائے ڈھاکہ کل آدھی رات کو اگرتلہ پہنچ گئی جس کا تریپورہ کے عوام نے گرمجوش استقبال کیا ۔ ریاست کے سینئر عہدیدار بس کا استقبال کرنے ہند۔ بنگلہ سرحد پر موجود تھے ۔ عوام نے بس کا ہاتھ ہلاتے ہوئے استقبال کیا جب کہ وہ مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے دارالحکومت کے ٹرمنل پر پہنچ گئیں ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے کہا کہ یہ صرف اس لئے ممکن ہوسکا کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کی تائید کی ۔