موکوا (کولمبیا) ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے مستقر موکوا میں زبردست بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات میں اب تک 254 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 43 بچے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ملک کے صدر جوان مینوئل سانٹوز کے متاثرہ علاقوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔ اپنے ٹوئیٹر پر انہوں نے تحریر کیا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی جو تعداد بتائی گئی ہے وہ صرف ابتدائی گنتی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے اندیشے بھی پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ کیچڑ اور ملبہ میں اس وقت بھی پھنسے ہوئے افراد کی تلاش جاری ہے۔