کولمبیا میں دھماکہ کے مشتبہ 8 ملزمین کی گرفتاری

بوگوٹا۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے عہدیداروں نے کم از کم 8 افراد کو مہلک شاپنگ مال بم دھماکہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتارکرلیا ۔ ان میں 3خواتین بھی شامل ہیں ۔ عہدیداروں کے بموجب امن معاہدہ کے مخالف انتہا پسند بائیں بازو کے دہشت گردوں نے یہ دھماکے کئے تھے جس کی وجہ سے ساحلی علاقے دہل کر رہ گئے تھے ۔ ان افراد کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔